بٹگرا م (مانند نیوز ڈیسک) ضلعی انتظا میہ بٹگرا م کاٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، اوور لوڈنگ، اور رجسٹریشن کے بغیر گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ہے.تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اشفاق خان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام فضل واحد نے پولیس کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات پر,ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے.اس سلسلہ میں پہلے مرحلے میں اوور لوڈنگ بغیر رجسٹریشن کے گاڑیوں،ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔مختلف افراد کو جرمانہ بھی کئے۔اور وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر قوانین کی خلاف ورزی کی گئی تو جرمانوں کے علاوہ دیگر کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام فضل واحد اور ٹریفک پولیس نے تیز رفتار گاڑیوں کو بھی روکا جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی روک کر مسافروں سے ان کی شکایات بھی معلوم کی اسسٹنٹ کمشنر فضل واحد نے بٹگرام۔ برنالہ۔سماہنی اور دیگر روٹ پر چلنے والی  پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورزکو ہدایت کی کہ وہ مسافروں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اوور لوڈنگ نہ کریں۔تیز رفتاری جان لیوا ہے۔نہ کی جائے اس کے علاوہ ٹریفک قوانین پر مکمل عمل درآمد کیا جائے ٹریفک پولیس نے ڈرائیورزکو ہدایت کی کہ وہ سیٹ بیلٹ باندھ کر گاڑی استعمال کریں جبکہ اپنی گاڑی کے کاغذات ساتھ رکھیں۔بغیر رجسٹریشن کے گاڑی نہ چلائی جائے اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام فضل واحد نے اس موقع پر ڈرائیورز اور مسافروں کو ہدایت کی کہ آئندہ آنے والے دنوں میں موسم کی خرابی کے باعث احتیاط برتیں۔آئندہ چند دنوں میں بارشوں,دھند اورسردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے جسکے پیش نظر احتیاطی تدابیراختیار کریں اور روڈ صارفین محتاط رہیں. تاکہ حادثات سے بچا جاسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے