الپوری (مانند نیوز ڈیسک) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائینس شانگلہ کا اہم اجلاس چیرمین اگیگا شانگلہ اسلام یوسفزء کی صدارت میں الپوری میں منعقد ہوا اجلاس میں تمام ملازمین تنظیموں کے مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں شانگلہ میں حالیہ ماورائے قانون کلاس فور بھرتیوں کی شدید مذمت کی گء اس سلسلے میں طے ہوا کہ ڈی سی شانگلہ انکوائری رپورٹ کو فی الفور پبلک کرکے ناجائز بھرتیوں کو کالعدم قرار دیکر لینڈ اونرز اور میرٹ کی بالادستی کی پاسداری کرے۔کیونکہ غیر قانونی بھرتیوں سے اک درجن سے زائد سکولوں۔کو تالے لگنے کا اندیشہ ہے جس سے مسائل پیدا ہوں گے۔اجلاس میں ایڈھاک اساتذہ کی مستقلی کے لیے ہر فورم پر اواز اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ضلع میں حالیہ تبادلوں میں میرٹ کے خلاف ٹرانسفر کی مذمت کی گء اور حقدار امیدواروں کی فی الفور ایڈجسمنٹ کا مطالبہ کیا گیا۔ اس طرح سب ڈویژن الپوری کے ایس پی ایس ٹی اساتذہ کو پورن سے واپس بلاکر الپوری سب ڈویژن میں ان کی فوری ایڈجسمنٹ کا مطالبہ کیا گیا۔اجلاس میں دس فروری کے احتجاج میں بھرپور شرکت کے لیے کمیٹی تشکیل دی گء جو کہ احتجاج میں زیادہ سے زیادہ ملازمین کو شرکت کی دعوت دے گی۔اگیگا کے پلیٹ فارم۔سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ اگیگا شانگلہ میں کسی بھی قسم کے سیاسی دباو اور میرٹ کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کرے گی تمام ملازمین کے لیے یکساں جدوجہد جاری رہے گی۔اجلاس سے اسلام یوسفزی سلطان سکندر افتاب علی زء محمد نواز خان افضل خاموش رفیق احمد محمد حنیف شوکت علی نثاراحمد رشید احمد لیاقت علی محمد خالق اقبال خان ظاہرشاہ بادشاہ زمین جہان عالم نے خطاب کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے