نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخواہ حکومت کی خصوصی ہدایت پر یونین کونسل بدرشی کے 6ویلج کونسلز میں ہفتہ صفائی مہم کا اغاز کر دیا گیا ہے تمام ویلج کونسلز میں صفائی کو بھر پور طریقے سے کرنے کا عزم اس سلسلے میں محکمہ بلدیات ضلع نوشہرہ کے زیر انتظام یونین کونسل بدرشی میں صفائی و ستھرائی کے حوالے سے واک کا انعقادکیا گیا جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ بلدیات ضلع نوشہرہ فضل اللہ یڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مس قرۃ العین وزیر (مس وزیر)بدرشی کونسل ناظمین. سیکرٹریز ویلج کونسلز تحصیل نوشہرہ  رضوان یوسفزئی. فہیم اللہ. عمر شہزاد. شارق حیات.اور سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ناظم سید علی سمیت دیگر ناظمین بھی موجود تھے نے شرکت کی۔اس موقعہ پر ایاسسٹنٹ ڈائر یکٹر محکمہ بلدیات ضلع نوشہرہ فضل اللہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قرۃ العین وزیر نے واک کا مقصد عوامی سطح پر صفائی کی اہمیت اجاگر کرنا تاکہ عوام کو صاف ستھرا ماحول میسر ہو اور بیماریوں کا تدارک ممکن ہوسکے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے تمام سیکرٹریز کو ہدایات جاری کیں کہ صفائی وستھرائی کی اس ہفتہ وار  کمپین کے ذریعے نالیوں اور گلی کوچوں کی احسن طریقے سے صفائی کی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ اے ڈی آفس  جمع کرنے کی بھی تلقین کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے