پاراچنار (مانند نیوز ڈیسک) میں پیپلز پارٹی کے صوبائی نائب صدر اور چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ساجد حسین طوری کی رہائش گاہ پر بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے شمولیتی جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کرم سے تینوں تحصیلوں سے ہزاروں افراد نے شرکت کی اس موقع پر پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار ضلعی صدر جلال حسین بنگش تحصیل چئیرمین شپ کے انتخاب میں زور دار انٹری پر اہلیان علاقہ نے بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کر دیا اس موقع پر شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے صوبائی نائب صدر ساجد حسین طوری، قبائلی عمائدین حاجی سردار حسین، سید جاوید علیشاہ، سید سرتاج حسین، ملک وقار خان،رفیع اللہ چمکنی اور دیگر رہنماؤں نے تحصیل مئیر کیلئے جلال بنگش کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا جس میں ہزاروں اہلیان علاقہ نے شرکت کرکے نوجوان امیدوار کو کامیاب بنانے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی اور مزید تبدیلی سے پریشان ہیں اور تبدیلی سرکار نے غریب عوام سے دو وقت کی روٹی بھی محروم کردی ہے جس کا بدلہ وہ انتخاب کے دوران جلال بنگش کی کامیابی کی صورت لیں گے