ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) گورنمنٹ ہائی سکول شاہو خیل ہنگو کو صوبہ بھر میں بہترین پوزیشن لینے پر صوبائی حکومت نے انعام سے نوازا۔تفصیلات کے مطابق ایجوکیشن آفس ہنگو میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جناب محترم شیراز خٹک صاحب کی خصوصی دلچسپی سے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس کے مہمان خصوصی جناب ڈپٹی کمشنر ہنگو کیپٹن ریٹائرڈ سرمد سلیم اکرم صاحب تھے۔انھوں نے گورنمنٹ ہائی سکول شاہو خیل ہنگو کے سربراہ بمعہ بہترین اساتذہ کی خدمات کو سراہا سکول ہذا کے سربراہ جناب ڈاکٹر ہمت اللہ خان بنگش اور سٹاف ممبران کو بہترین کارکردگی اور سکول کو ایک ماڈل ادارہ بنانے سمیت مختلف انڈیکٹرز میں نمایاں پوزیشن اور خدمات سر انجام دینے پر ڈاکٹر ہمت اللہ خان بنگش کو خصوصی سرٹیفیکٹ سے نوازا۔یاد ہے کہ گورنمٹ ہائی سکول شاہو خیل ہنگو کو صوبائی  سطح پر بہترین پوزیش اور اچھے ایڈمنسٹریشن کی بنیاد پر انسینٹیو کا حقدار قرار دیا گیا  ہیاور سکول سربراہ کو نقد ایک لاکھ روپے جبکہ اساتذہ صاحبان کو فی کس پچاس پچاس ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔ یہ شاہو خیل سکول ہنگو کے تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا کہ سکول صوبائی سطح پر اعلی سکول قرار پایاگیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے