جمرود (مانند نیوز ڈیسک) غنڈی سخی پل کے رہائشی راہدخان آفریدی،محمد نواز افریدی گل سید آفریدی نے جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راہدآفریدی اپنے کھیتوں میں موجود تھے کہ سلیمان شاہ آفریدی اور باغ میر آفریدی نے ان پر حملہ کردیا جس سے راہدخان آفریدی نے نزدیک حجرہ میں پناہ لی جس کی وجہ سے ان کی جان بچ گئی۔انہوں نے کہا کہ سلیمان شاہ آفریدی اور ان کے خاندان کے ساتھ اراضی تنازعہ چل رہا ہے جس میں کئی بار لڑائی ہوئی ہے جس میں فائرنگ سے میرے بھائی محمد نواز زخمی اور نبی گل افریدی بیلچہ سے مار کر زخمی بھی ہوچکے تھے جن کے سارے ثبوت ہمارے ساتھ موجود ہے۔انہوں اراضی تنازعہ کا کیس عدالت میں چل رہا ہے اب سلیمان شاہ آفریدی انتقام لینے کے لیے مجھ پر حملے کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سلیمان شاہ آفریدی کی طرف سے پولیس اور مجھ پر بجا الزامات لگانے سے گریز کریں۔انہوں نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کے جان کو خطرہ ہیں ہمیں تحفظ فراہم کی جائے اور اس واقعے کی فوری تحقیقات کی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے