ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) اورکزئی عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔بلدیاتی انتخابات کے ذریعے مخلص اور متحرک امیدواروں کا انتخاب وقت کا تقاضا ہے۔اپر تحصیل سے چیئرمین کاانتخاب مشران اور عوام کے پرزور اصرارپر لڑرہاہوں اورکزئی عوام کو صحت،تعلیم اور روزگارکے مواقع فراہم کرنا میرا سیاسی ایجنڈا ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق ڈپٹی کمشنر اور تحصیل اپر اورکزئی سے چیئرمین کے امیدوار عطاوالرحمن اورکزئی نے مشران کے ہمراہ میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اسموقع پر ملک فضل الرحمن،ملک زربت خان،ملک مسلمین اور دیگر بھی موجود تھے عطاوالرحمن اورکزئی نے کہا کہ میں نے سرکاری اہلکار کی حیثیت سے عوام کی بلا خوف خدمت کی ہے۔اور اب عوام کی خوہش پر انتخاب لڑ رہاہوں انہوں نے کہا کہ دور جدید میں اورکزئی عوام کو سہولیات محروم دیکھ کر دل خون کی انسو روتا ہے۔اپر تحصیل کے عوام کو صحت تعلیم مواصلات اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر سہولیا ت فر اہم کرنا میرا سیاسی مشن ہے۔انہوں نے کہا کہ اورکزئی عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیئے تمام وسائل استعمال میں لاؤں گا۔