چترال (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ جنگلات  چترال نے سال 2022 کی شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔ محکمہ جنگلات  کے کیسو  کے نرسری  میں  میں سے کامیاب پودے مقامی لوگوں میں مفت تقسیم کئے گئے۔  علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ پودے لگانے  سے نہ صرف ماحولیات پر اچھے اثرات پڑتے ہیں  بلکہ اس سے سیلاب  کی شرح بھی کم سے کم ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں دوسرا تقریب خیر آباد کے نرسری میں منعقد ہوا  جہاں سے لوگوں میں  جنگلی پودے مفت تقسیم ہوئے۔ مقامی لوگوں نے حکومت کی اس اقدام کو نہایت سراہا۔ ان کا یہ بھی مطالبہ تھا کہ ان میں پھلدار پودے بھی مفت تقسیم کرے جبکہ ان نرسریوں میں  کام کرنے والے مزدوروں کا کہنا تھا کہ ان کو بروقت مزدور ی نہیں ملتی اور ان کی  روزمرہ اجرت بھی بہت کم ہے اسے زیادہ کیا جائے۔ سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر عزیز ولی  کا کہنا ہے کہ جنگلات کی بقاء سے  لوگوں کی جان و مال کیا تحفظ وابستہ ہے کیونکہ ہر سال سیلاب کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان ہوتا ہے۔ ڈویژنل فارسٹ آفیسر سردار فرہاد نے  بتایا کہ یہ وزیرا عظم عمران خان کا ویژن کا ایک کڑی ہے کہ ملک میں دس ارب پودے لگائے جارہے ہیں اس سے جنگلات پر بوجھ کم ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ  شجرکاری  مہم سے ملک میں  جنگلات کی کمی پر کافی حد تک  قابو پایا جائے گا اوران جنگلی پودوں کے کامیاب ہونے کے بعد لوگوں کو سوختنی لکڑی دستیاب ہوگی اور قومی جنگل پر بوجھ کم ہوگا۔ ڈی ایف او چترال نے لوگوں پر زور دیا کہ  کہ ان پودوں کو صرف لگانا کافی نہیں ہے بلکہ  انہیں کامیاب کرنا اصل مقصد ہے کیونکہ پودے لگانا صدقہ جاریہ بھی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈویژنل فارسٹ آفیسر نے بتایا کہ یہ حقیقت ہے کہ یہاں کے لوگ کھانا پکانے اور خود کو گرم رکھنے کیلئے لکڑی استعمال  کرتے ہیں جس سے جنگلات پر بہت زیادہ بوجھ پڑتا ہے انہوں نے تجویز دی کہ اگر لوگوں کو ایل پی جی گیس یا سستی نرح پر بجلی فراہم کی جائے تو وہ لکڑی کی بجائے یہ متبادل ایندھن استعمال کریں گے جس سے جنگلات بچ جائیں گے اور لوگ بھی سیلاب کی شکل میں تباہی سے بچ جائیں گے کیونکہ جنگلات نہ ہونے کی وجہ سے سیلاب  زیادہ آتے ہیں اور اس کی نقصان کا شرح بھی بہت ہوتا ہے۔ 

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے