پبی (مانند نیوز ڈیسک) ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کا غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف کریک ڈاؤن اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ اظہر ظہور نے عوامی شکایات پر خیبر پختونخواہ سول ایڈمنسٹریشن ایکٹ کی زیر دفعہ (2)18 اورخیبر پختونخواہ پرائیویٹ ہاؤسنگ منیجمنٹ اینڈ ریگولیشن رولز کی دفعہ 3اور 6 کے تحت کاروائی کرکے گرین انکلیو (Green Enclave)کے نام سے زیر تعمیر غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ سوسائٹی کا مرکزی دفتر سیل کرکے جاری کام فورا رکوادیا گیا- اس موقع پر نائب تحصیلدار خیر آباد سرکل سعیداللہ, پٹواری حلقہ, ٹی ایم اے جہانگیرہ کے اہلکار اور مقامی پولیس بھی موجود تھی۔