پبی (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ میں دو خواتین پولنگ سٹیشنز پر ویلج کونسل اور تحصیل کونسل کی نشستوں کیلئے ری پولنگ ہوگی, ری پولنگ کیلئے یتمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں تحصیل نوشہرہ کے علاقے ویلج کونسل پہاڑی کٹی خیل اور تحصیل جہانگیرہ کے علاقے ویلج کونسل مانیرئی مصری بانڈہ میں خواتین کی ایک ایک پولنگ سٹیشن پرری پولنگ ہوگی گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نمبر 1پہاڑی کٹی خیل اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول مانیرئی مصری بانڈہ میں 19دسمبر 2021کو ہنگامہ ارائی اور تھوڑپھوڑ کے باعث انتخابات معطل کئے گئے تھےری پولنگ کے دوران گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نمبر 1 پہاڑی کٹی خیل کے 1100خواتین ووٹرز جبکہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول مانیرئی مصری بانڈہ کی 1900خواتین ووٹرز اپنی حق رائی دہی کیلئے ووٹ ڈالیں گے ری پولنگ کے موقع پر تحصیل کونسل نوشہرہ اور تحصیل کونسل جہانگیرہ اور متعلقہ ویلج کونسل کی جملہ نشستوں کیلئے ووٹ ڈالے جائں گے ری پولنگ کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کئے گئے ہیں اور آر او اے ڈی سی نو شہرہ آصف علی نے ہمراہ سپر نٹنڈ نٹ زاہد الر حمن کے پولنگ کا عملہ بحفاظت پولنگ سٹیشن تک پہنچادیا ہے ری پولنگ کے دوران دونوں پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دئیے گئے ہیں جس کیلئے بھاری سیکیورٹی سمیت پولنگ بوتھ میں سی سی ٹی وی کیمرے لگادئیے گئے ہیں ری پولنگ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں,سٹیشنزکے اطراف بھاری تعداد میں ایلیٹ فورس کمانڈوز اور لیڈی کانسٹیبلز تعینات کئے گئے ہیں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پاکستان آرمی کی کوئیک ریسپانس فورس سٹینڈ بائی پر تعینات کی گئی ہے انتخابات کی نگرانی کیلئے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے دفتر میں کنٹرول روم تشکیل دیا گیا ہے ری پولنگ کل صبح 8بجے سے شام 5بجے تک بلاتعطل جاری رہیگی, کاؤنٹنگ کے بعد حتمی نتائج کا اعلان کیا جائیگا