پبی (مانند نیوز ڈیسک) دریائے کابل میں غیرقانونی شکار روکھنے کیلئے جدید آلات سے لیس سکواڈ تشکیل,ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میررضاء اوزگن نے ڈائریکٹر فشریز کے ہمراہ باقاعد افتتاح کردیا محکمہ فشریز ضلع نوشہرہ کی جانب سے دریائے کابل میں مچھلیوں کی غیر قانونی شکار(کرنٹ, ڈائنامائیٹ اور بغیر لائسنس شکار) پر قابو پانے کیلئے جدید آلات پر مشتمل خصوصی سکواڈ تشکیل دیا گیا, ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میررضاء اوزگن نے ڈائریکٹر فشریز کے ہمراہ دریائے کابل میں 2000CCانجن پر مشتمل جدید کشتی کا باقاعد افتتاح کردیا,ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے خود دریا میں کشتی چلاکر دریائے کابل کا معائنہ بھی کیا۔  مچھلیوں کی غیر قانونی شکار کیخلاف تشکیل دیاجانیوالا سکواڈ 24/7 دریائے کابل میں گشت کریگی تاکہ غیر قانونی شکار پر قابو پایا جاسکے اور غیر قانونی شکار میں ملوث افراد کی شناخت کرکے انکے خلاف قانون کیمطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر فشریز ضلع نوشہرہ نے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کو دریائے کابل میں فشنگ سکیم کے بارے میں بریفنگ دی,سکیم کے تحت خیبر پختونخواہ حکومت ضلع نوشہرہ میں دریائے کابل کی حدود میں فشنگ کیلئے موزوں مقامات پر 500مچھلیاں چھوڑیں گی تاکہ دریائے کابل کی قدرتی حسن میں اضافہ ہوسکے اور قانونی شکار کے مواقع دستیاب ہوسکے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے ڈائریکٹر فشریز کو غیر قانونی شکار پر قابو پانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی اور انتظامیہ کی جانب سے ہرطرح کی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے