نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کے ہاسپٹل ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا  ہسپتال ڈائریکٹر کا اضافی چارج ڈین ڈاکٹر زاہد خان کو دے دیا گیا، جبکہ پشاور ہائی کورٹ کے حکم اور ایم ٹی آئی سے نکالے گئے سابقہ سیکرٹری بی او جی منصور رحیم کو دوبارہ سیکرٹری بی او جی تعینات کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے منصور رحیم کو پشاور ہائی کورٹ اور ایپیلیٹ ٹریبونل نے نکالا تھا اور منصور رحیم کے خلاف پہلے سے ہی  اینٹی کرپشن میں انکوائری زیر سماعت ہے۔ ر الایمان پرویز خٹک کے ہر بندے کو نکالنے میں لگا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین نور الایمان نے نوشہرہ کے ہسپتال کی اہم اجلاس پشاور میں طلب کی تھی جس میں بورڈ آف گورنر کے چئیرمین نے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کے ہاسپٹل ڈائریکٹرڈاکٹر ارشد احمد خان کو زبردستی ملازمت سے بر طرف کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں ضلع نوشہرہ کے عوام نے وزیر دفاع پرویز خٹک سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے کیوں کہ  قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ جیسے بڑے ہسپتال میں ادویات ناپیدیہاں تک ہسپتال میں مریضوں کیلئے بنیادی اور ابتدائی طبی سہولیات تک میسر نہیں جبکہ ہسپتال میں اختیارات کی سرد جنگ جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے