اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پاک برطانیہ سفارتی تعلقات کے 75 سالہ جشن کی تیاریوں کی مناسبت سے برطانوی شہزادہ چارلس کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما زلفی بخاری نے برطانوی شہزادہ چارلس سے لندن میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم کی جانب سے تہنیتی پیغام پہنچایا جس میں شہزادہ چارلس کو وزیراعظم پاکستان کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی۔زلفی بخاری نے کہ پاکستان اور برطانیہ قریبی دوست اور دیرینہ شراکت دار ہیں، پاک برطانیہ سفارتی تعلقات کے 75 سالہ جشن کو شاندار طریقے سے منانا چاہتے ہیں، وزیراعظم عمران خان شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا کے دورہ پاکستان کے لیے منتظر ہیں، ہم امید کرتے ہیں رواں سال آپ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، دورہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی عالمی کاوشوں کے لیے کارگر ثابت ہوگا۔شہزادہ چارلس نے دورہ پاکستان کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان اور زلفی بخاری کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے افغانستان سے برطانوی شہریوں اور سفارتی عملے کے محفوظ انخلا پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں۔پرنس آف ویلز نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو بھی سراہا اور وزیراعظم عمران خان کی ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے اقدامات کی بھی تعریف کی اور کہا کہ عمران خان کی قیادت میں عالمی امور پر پاکستان کے مثبت کردار کو پذیرائی ملی ہے۔یاد رہے کہ پرنس ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ نے بھی گزشتہ برس پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے