اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) کورونا کی سائنٹیفک ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹرجاوید اکرم نے کہا ہے کہ اومیکرون سب ویرینٹ بی اے ٹو دیگر ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے، جلد یا بدیر پاکستان پہنچنے کے قومی امکانات ہیں۔ اومی کرون ویرینٹ کے سب ویرینٹ بی ایٹو کے بارے میں فی الحال نہیں کہا جاسکتا کہ اس کی منتقلی یا پھیلاؤکی رفتار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ مستقبل میں کورونا وائرس کی نئی اقسام کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ڈاکٹرجاوید اکرم نے کہا کہ لوگوں کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ بیماری صرف کم ہوئی ہے مگر ابھی ختم نہیں ہوئی، اس لیے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر سختی سے عمل کرنا چاہئے کیونکہ وائرس دوبارہ واپس آ سکتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے