پبی (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ پولیس کی فوری بروقت کاروائی۔03 کمسن بچیوں کو سوارہ میں دینے والے ملزمان گرفتار۔بچیاں  بحفاظت بازیاب۔جرگہ مشران کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ محمد عمر خان کا سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کہ 03 بچیوں کو سوارہ کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے کو نوٹس لیتے ہوئے بلال احمد اے ایس پی کینٹ کی سربراہی میں ہارون خان ایس ایچ اونوشہرہ کلاں پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر اصل حقائق معلوم کرکے ملزمان کی نشاندہی اور گرفتاری عمل میں لائیں۔ہارون خان نے فوری طور پر بچیوں کے گھر کشتی پل سلطان آباد تحصیل روڈ پر چھاپہ لگا کر بچیوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔ملزمان کی نشاندہی کرا کر آصف ولد لیاق علی،لیاقت علی ولد عاشق اور شبیر ولد غلام حیدر ساکنان کشی پل نوشہرہ کلاں کو گرفتار کرکے تھانہ نوشہرہ کلاں منتقل کر دیا۔ملزمان کے مطابق بچیوں کا بھائی لڑکی لیکر بھاگا تھا۔جس پر 06-02-2022 کو جرگہ مشران نے 03 کمسن بچیوں  کو سوارہ میں دینے کا فیصلہ کیا تھا۔نوشہرہ کلاں پولیس تینوں بچیوں  کو سوارہ کی بھینٹ چڑھنے سے بچا لیا۔مقدمہ درج کرکے جرگہ مشران کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ محمد عمر خاننے کہا کہ مشران جرگوں میں پاکستان کے قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام کے مابین مصالحت کیا کریں۔پاکستانی قوانین کے منافی فیصلیکرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے