داسو (مانند نیوز ڈیسک) اپر کوہستان کندیا سے تحصیل میئر کے امیدوار الحاج ملک سمندرنے کہا ہے کہ کوہستان کی پسماندگی پورے خطے میں جانی جاتی ہیں اور اس کی بنیادی وجہ یہاں کے وسائل کا استعمال نہ ہونا ہے،نوجوان کوہستان کی ترقی اور یہاں پائے جانی والی احساس محرومیوں کو دور کرنے کیلئے اپنے ووٹ کے ذریعے حقیقی نمائندوں کا انتخاب کریں۔کندیاسمیت پورے کوہستان میں بلدیاتی انتخابات کے بعد منتخب نمائندے یہاں کی تعمیر اور ترقی پر خصوصی توجہ دے کر عوام کو مشکلات سے نکال سکتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ رو زاخباری نمائندوں سے با چیت کرتے ہوئے کہی۔ملک سمندر آف کندیا نے کہا کہ تحصیل میئر کندیا سے ان کے الیکشن لڑنے کا فیصلہ صرف اس علاقے اور لوگوں کے خاطر کی ہے اور عوامی مینڈیٹ سے منتخب ہونے کے بعد بطور تحصیل میئر کے زیرنگرانی تمام اداروں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ان کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اس علاقے کی پسماندگی دور کرنے،عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے آواز اُٹھائے۔گزشتہ ادوار میں پورے کوہستان اور بلخصوص کندیا کو یسکا نظر انداز کیا گیا۔سڑکوں اور دیگر انفراسٹرکچر کی حالات انتہائی خراب ہیں موقع ملا تو ان سمیت تعلیم و صحت کو بہتر کرنے پر خوصی توجہ دی جائے گی۔اس موقع پر تحصیل میئر کے امیدوار الحاج ملک سمندرنے کندیا کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہ وہ اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال ان کیلئے کریں جو حقیقی معنوں مین کندیا کے مسائل سے واقف اور حل کرنے کیلئے حکمت عملی رکھتا ہوں۔۔.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے