پشاور (مانند نیوز ڈیسک) مئیر نو شہرہ کی جانب سے نوشہرہ کی شاہراہوں کی بیوٹیفکیشن کا فیصلہ،  مئیر نوشہرہ اسحاق خٹک نے کہا ہے کہ شہر کی خوبصورتی اجاگر کرنے کیلئے بیوٹیفکیشن پلان پر حلف لینے کے بعدکام کا آغاز کردیا  جا ئیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز  مردان میں کانسپٹ کارپوریشن کے دفتر  کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کانسپٹ کارپوریشن  کے سی ای او عارف اتوزئی  نے مردان میں ضلعی حکومت اور جائیداد ڈاٹ کے مشترکہ تعاون سے  مردان شہر میں   بیوٹیفکیشن  بارے تفیصلی بر یفنگ دی، مئیر نوشہرہ اسحاق خٹک نے  مردان کی   بیوٹیفکیشن بارے  جائیداد ڈاٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہو ئے کہا کہ جائیداد ڈاٹ کام  کے اشتراک سے نوشہرہ کی خوبصورتی کے لئے پلان ترتیب دے دیا  جا ئیگا۔ تحصیل نوشہرہ  میں بیوٹیفکیشن کے تحت سڑکوں اور کھیلوں کے میدانوں کی مرمت، تاریخی عمارتوں اور مقامات کو بحال، مین ٹاو?نز اور بازاروں کو خوبصورت بنایا جائے گا،جس سے شہریوں کو مثبت تبدیلی نظر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ  پاکستان تحریک انصاف  کی حکومت کا ترقی کا سفر جاری ہے۔ پی ٹی آئی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ وفاقی و صوبائی حکومت  ترقیاتی کام کررہے ہیں۔ شہریوں کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے