الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ میں قومی وطن پارٹی کا بلدیاتی انتخابات میں ہرویلج کونسل کی سطح پر اپنا امیدوار لانے کا اعلان،پارٹی شانگلہ میں مضبوط اور مستحکم ہیں،کسی کے جانے سے سیاسی تحریکوں اور پارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہوتا،آفتاب شیرپاؤ اور اسکے خاندان کی شانگلہ کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں،آفتاب شیرپاؤ کا بطور وزیراعلیٰ شانگلہ ضلع کا قیام اور وقطعََ فو قطعََ یہاں کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبے اس خاندان کی شانگلہ کیساتھ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے ہمیشہ شانگلہ کے عوام کی بے پناہ عزت کی ہے اور وہ شانگلہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ملی رہبر آفتاب احمد خان شیرپاؤ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں بلدیاتی انتخابات مین بھرپور حصہ لے کر عوامی خدمت پر حقیقی معنوں پرتوجہ دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار قومی وطن پارٹی شانگلہ کے نگران صدر محبت شاہ خان،ضلعی جنرل سیکرٹری شاہ سعود،نائب چیئرمین محمد عالم،سیکرٹری اطلاعات محمد علی غوربندی اور عبدالکریم بدادانے اتوار کے روز مختلف ویلج کونسلوں کے چیئرمینان و جنرل سیکرٹریز کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آفتاب شیرپاؤ کے احسانات نہیں بھولے انھوں نے اپنے دوروزارت میں شانگلہ جیسے دورافتادہ اور پسماندہ سب ڈویژن کو ضلعے کا درجہ دیا اور یہاں کے عوام کی بنیادی حقوق اس سے دستیاب ہوسکیں۔شانگلہ کے عوام نے ہمیشہ جھوٹ اور صرف محض وعدوں پر اپنی حق رائے کا استعمال کیااور لوگوں نے ان سے ووٹ لے کر ان کی طرف دوبارہ نہیں دیکھااور صرف شانگلہ کے عوام کے ووٹ کو سیڑیوں کی طرح استعمال کر اپنے لئے محلات،عیش و آرام اپنایا اور یہاں پسماندگی،بیروزگاری اور بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے یہ لوگ آج بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔آئے روز کوئلہ کان حادثات مین یہاں کے جواب اپنے جانوں کی بازی ہار جاتے ہیں جبکہ یہاں سے منتخب نمائندے ان کے جنازوں اور لاشوں پر سیاست کرتے ہیں،ان کیلئے گزشتہ 70سال میں کوئی جامع منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔بلدیاتی انتخابات میں عوام اپنا ووٹ اس بنیاد پر استعمال کریں جو ان کے سارے مشکلات کا احساس رکھتے ہیں ا ور انھیں منتخب کریں جو حقیقی بنیادوں مین اس ضلعے کی خدمت کرسکے۔اجلاس کے بعد کیو ڈبلیو پی کے ضلعی کمیٹی نے مختلف ویلج کونسلوں اور تحصیلوں کے بارے میں مشاورت کی جسکا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے