اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی  نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کی سوچ میں مطابقت ہے، چینی صدر سے ملاقات میں دونوں جانب سے واضح پیغامات گئے، چینی صدر اور وزیراعظم کی ملاقات میں آگے کا روٹ میپ طے ہوگیا۔ سابق سفارتکاروں اور تھنک ٹینک کے نمائندوں سے انہوں نے کہا کہ چین جانے سے پہلے آئی پی پیز کی ادائیگیاں کی گئیں، سی پیک میں تعطل کا تاثر دور کرنا بہت ضروری تھا کچھ عناصر نہیں چاہتے سی پیک کا منصوبہ آگے بڑھے، وہ اپنا کردار ادا کرتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کی سوچ میں مطابقت ہے، چینی کمپنیوں سے وزیر اعظم کے 20 کے قریب نشستیں ہوئیں۔ا نہوں نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے پر پاکستان اور چین میں مکمل ہم آہنگی پائی گئی، مارچ میں ایک بار پھر چین کا دورہ کروں گا۔وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین، پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو آگے لے کر چلیں گے، افغانستان کو معاشی بحران سے بچانے کیلئے کوشاں ہیں، مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور چین کے موقف میں یکسوئی پائی جاتی ہے۔ انہوں  نے کہا کہ پاکستان میں 22 چینی کمپنیاں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے