گلگت (مانند نیوز ڈیسک) گلگت میں این ایل آئی چوک کے قریب مارکیٹ میں آگ بھڑک اٹھی اور تمام دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آگ اردگرد کی عمارتوں تک بھی پھیل گئی۔ گلگت بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو1122اور دیگر ادارے عوام کی مدد سے آگ پر قابو پانے میں مصروف رہا۔آگ کی شدت بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے دیگر ضلعوں سے بھی ریسکیو1122کی آگ بجھانے والی گاڑیوں کو روانہ کیا گیا،دکانیں جل جانے سے کروڑوں کا نقصان ہوا ۔واضح رہے کہ مارکیٹ میں زیادہ تر کباڑ کے کپڑوں اور جوتوں کی دکانیں تھیں جس کی وجہ سے آگ جلدی پھیلی۔