نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ صحافیوں پر سچ پہنچانے کی بھاری زمہ داریاں عائد ہیں اور ہم صحافیوں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ حکومتپر جائز تنقید کے ساتھ ساتھ حکومت کی کارکردگی بھی سچائی اور زمہ داری کے ساتھ عوام کو پہنچائیں گے۔  تحریک انصاف کی حکومت نے ریکارڈ کام کئے لیکن اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف منفی سازشوں میں مصروف ہیں مجھے ان چوروں کی چوریوں کا بخوبی علم ہے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے میں نے بیلین ٹری منصوبہ شروع کیا تو اس منصوبے پر بھی تنقیدی نشتر برسائے گئے لیکن دنیا نے دیکھا ایک ارب 20کروڈ پودے ہم نے خیبرپختونخواہ میں لگائے جس کے باعث ہمارا صوبہ گرین شکل اختیار کر گیا ہمارے بیلین ٹری منصوبے کی تعریف دنیا بھر میں کی جانے لگی اور دنیا نے ہمارے بیلن ٹری کی کاپی کرکے دنیا کے مختلف ممالک نے اپنے ماحول کو گرین بنانے پر کام شروع کیا جنگلات اگانے کے باعث ماحولیاتی تبدیلی بھی سامنے آتی ہے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے نوشہرہ پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کی مشترکہ حلف برداری کی سادہ اور پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ س موقع پر پریس کلب کے نو منتخب صدر حافظ تفہیم الرحمن نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے نوشہرہ پریس کلب سے وابسطہ صحافیوں کو درپیش مسائل اور پریس کلب کی ترقی کے لئے مطالبات پیش کئے جبکہ سینئر صحافی اور نوشہرہ پریس کلب کے سابق صدر مشتاق احمد پراچہ نے سپاس نامے پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے مہمانی حصوصی کو مکمل طور پر بریف کیا تقریب میں وزیر دفاع پرویز خٹک کے فوکل پرسن وحید خان پلوسئی،پی کے 63 کے سابق امیدوار میاں محمد عمر کاکا خیل،صوبائی رہنماء ملک آفتاب،سابق تحصیل نائب ناظم نوشہرہ و نوشہرہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر،ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرمحمد شعیب خان،ایس پی تفتیش وقار احمد خان  اور دیگر سیاسی،سماجی اور مذہبی،تجارتی حلقوں کے نمائندہ تنظیمیں موجود تھیں،۔ قبل ازیں نوشہرہ پریس کلب کے نومنتخب صدر تفہیم الرحمان خان نے وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک کے سامنے سپاس نامہ پیش کیا  اور کہا کہ وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے بطور ضلع ناظم سابق صدر پرویز مشرف کو نوشہرہ بلاکر نوشہرہ پریس کلب کے لئے دس لاکھ روپے کا پہلا چیک حاصل کر کے نوشہرہ پریس کلب کو دلوایا  اور اس 10لاکھ روپے چیک سے ہم نے نوشہرہ پریس کلب میں پریس کلب نوشہرہ کی پہلی اینٹ رکھی اور پھر اینٹ سے اینٹ ملکر نوشہرہ پریس کلب کی دو منزلہ عمارت بنی۔اپنی وزارت اعلیٰ کے دور حکومت میں پرویز خان خٹک کے مشکور و ممنون ہیں کہ میڈیا کالونی کے الاٹمنٹ لیٹر کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ڈیڈھ کروڑ روپے دئے لیکن ہم نے اپنے صحافیوں کی فلاح و بہبود کی رقم ڈیڈھ کروڑ روپے میڈیا کالونی پر صرف کردئیے اور صوبائی حکومت سے میڈیا کالونی کی تعمیر وترقی کے لئے فنڈز نہیں مانگا۔ اب اس کیلئے ہمیں مزید فنڈر درکار ہے۔فاقی وزیر دفاع   پرویز خٹک نے کہا کہ جب خیبرپختون خوامیں سونامی بلین ٹری منصوبہ شروع کیا گیا تو بعض ناقدین اور حسدرکھنے والے اس منصوبے کے مخالف تھے لیکن آج پوری دنیا سمیت متحدہ عرب امارات میں ہماری تلقید کیا جارہا ہے،اور درختیں لگائی جارہی ہیں،جبکہ وزیر اعظم عمران خان کے حصوصی ہدایت پر پورے ملک میں کل دس ارب پودے لگائے جائے گے تاکہ پاکستان ماحولیاتی آلودگی سے بچایا جاسکے،اور پہاڑی و میدانی علاقوں کی زمینوں کی کٹائی کو بھی روکا جاسکے،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو عوام مسترد کرچکی ہیں،آج کل اپوزیشن بے روزگار ہے اس لئے وہ خیبر پختونخوا کے سابقہ اور موجودہ حکومتوں پر تنقید کرتی نظر آرہی ہیں،ان کی تنقید میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں کیونکہ بی آر ٹی اب عوام کی ضرورت بن چکی ہیں اوربی آر ٹی کا منصوبہ عوام میں مقبولیت پارہی ہیں جسکی واضح دلیل دنیا بھر کے بہترین ٹرانسپورٹ سروس میں تیسری پوزیشن حاصل کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن چوروں کا ٹولا ہے کل تلک ایک دوسرے کو کاٹنے والے آج ایک دوسرے کو چوم رہے ہیں،اپوزیشن کا اتحاد اپنی چوریاں چھپانے کے سوا کچھ نہیں انہوں نے کہا کہ اپنی دور وزارت اعلی میں نہ صرف نوشہرہ بلکہ خیبر پختون خوا بھر میں کھربوں روپے کی ترقیاتی منصوبے جاری کرکے پایا تکمیل تک پہنچائے، وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ریکارڈ کام کئے لیکن اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف منفی سازشوں میں مصروف ہیں مجھے ان چوروں کی چوریوں کا بخوبی علم ہے۔ وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے میں نے بیلین ٹری منصوبہ شروع کیا تو اس منصوبے پر بھی تنقیدی نشتر برسائے گئے لیکن دنیا نے دیکھا ایک ارب 20کروڈ پودے ہم نے خیبرپختونخواہ میں لگائے جس کے باعث ہمارا صوبہ گرین شکل اختیار کر گیا ہمارے بیلین ٹری منصوبے کی تعریف دنیا بھر میں کی جانے لگی اور دنیا نے ہمارے بیلن ٹری کی کاپی کرکے دنیا کے مختلف ممالک نے اپنے ماحول کو گرین بنانے پر کام شروع کیا جنگلات اگانے کے باعث ماحولیاتی تبدیلی بھی سامنے آتی ہے۔ہمارے میٹرو بس سروس پر بھی تنقید کی گئی لیکن اب دنیا بھرمیں میں پشار میٹرو منصوبہ اپنی افادیت کے لحاظ سے رینکنگ کی دوڑ میں ٹاپ ٹین میں تیسرے نمبر پر آگیا پشاور میٹرو بس سروس میں روزانہ 2لاکھ 40 ہزار مسافر مختلف 80 کلومیٹر روٹس پر سفر کرتے ہیں۔ میٹرو بس سروس کا منصوبہ پشاور سے چمکنی کیبعداب اسکا دائرہ پبی شہر تک وسیع کرنے کا منصوبہ ہے اور میٹرو بس سروس کو مزید بہتر بنانے کیلئے لئے بس سروس کے بیڑے میں مزید 60 نء بسیں بھی آنے والی ہے۔صحت سہولت پروگرام بطور وزیر اعلیٰ میں نے شروع کیا اور آج ہر ایک شخص کے پاس اپنی جیب میں 10 لاکھ روپے علاج ومعالجے کے مد میں موجود ہے اب کو کوئی غریب مریض علاج ومعالجے کے لئے نہی ترسے گا وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا کہ ضلع نوشہرہ میں تقریباً گیس بجلی ہر جگہ میں نے اور ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک نے پہنچائی ہے اور بجلی ٹراسفرمرز ان علاقوں کو حوالے کریں گے جہاں اشد ضرورت ہو صحافیوں کے جتنے بھی مسائل ہیں ان کو حل کروں گا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے