چکدرہ (مانند نیوزڈیسک ) رفاہ انٹر نیشنل یو نیورسٹی ملاکنڈ کیمپس میں ”سپورٹس گالا“کا انعقاد۔ مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ کے ما بین نعت خوانی اور تقریری مقابلہ بھی کر ایا گیا۔رفاہ انٹر نیشنل یو نیورسٹی طلبہ کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کررہی ہے،صحت مندانہ سرگرمیوں کا فروغ مشن ہے۔‘میڈم عمارہ رفاہ انٹر نیشنل یو نیورسٹی ملاکنڈ کیمپس چکدرہ میں ”سپورٹس گالا“کاانعقاد کیا گیا۔جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ کے ما بین تقریری اور نعت خوانی مقابلہ بھی کرایا گیا۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے میڈم عمارہ،پر وفیسر ڈاکٹر رفیع اللہ نے کہا کہ رفاہ انٹر نیشنل یو نیورسٹی طلبہ کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کررہی ہے۔طلبہ دل لگاکر پوری لگن کیساتھ اپنی پڑھائی پر تو جہ دیں۔مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ وطالبات نے بہترین فرفارمنس کامظاہرہ کیا۔سپورٹس گالہ کی مناسبت سے بیڈمنٹن،رسہ کشی اور والی بال کی مقابلہ جات بھی منعقد کئے گئے۔پو زیشن ہولڈرزطلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر مارکیٹنگ ایگزیکٹیو روح اللہ،ڈاکٹر مشتاق سمیت کثیر تعداد میں طلبہ وطالبات مو جود تھے۔