ریاض (مانند نیوز ڈیسک) سعودی ارامکو کمپنی کے چار فیصد حصص مملکت کے پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کو منتقل کیے جا رہے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایس پی اے کے توسط سے اس امر کا اعلان سعودی عرب کے ولی عہد، نائب وزیر اعظم اور پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سربراہ شہزادہ محمد بن سلمان نے کیا ہے۔محمد بن سلمان، جو کہ اقتصادی اور ترقیاتی امور کی کونسل کے چیئرمین کا عہدہ بھی رکھتے ہیں نے کہا کہ ارامکو کے حصص کی پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کو منتقلی دراصل اس طویل المدتی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کے تحت مملکت کی وژن 2030 کی روشنی میں قومی معیشت کی ری اسٹرکچرنگ کو سہارا دینا ہے تاکہ فنڈ کے اثاثہ جات کو 2025 کے اختتام تک 4 ٹریلین ریال تک لے جایا جائے۔  ارامکو کے حصص پبلک انویسٹمنٹ فنڈ منتقلی سے فنڈ کی مالیاتی حیثیت اور درمیانی مدت کے لیے انویسٹمنٹ فنڈ کی کریڈٹ ریٹنگ مضبوط ہو گی کیونکہ فنڈ کے مالی منصوبوں کا انحصار اثاثوں کی قمیت اور اثاثہ جات میں کی گئی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع پر ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے