جنیوا (مانند نیوز ڈیسک) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)نے کہا ہے کہ کورونا وبا کا فوری خاتمہ ناممکن ہے، دنیا کو کورونا کی نئی قسموں کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقہ میں کورونا ویکسین کی سہولیات اور تیاریوں کے جائزے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کی چیف سائنس دان سومیا سوامی ناتھن نے کہا کہ کورونا کے خاتمے کا کہنا غلط ہو گا کیونکہ یہ ابھی ناممکن نظر آ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وائرس کی مزید قسمیں سامنے آئیں گی۔ سائنسی اور طبی ماہرین نے کورونا کے تغیرات اور اس کی دیگر قسموں کا جائزہ لیا، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ کورونا کی مزید قسمیں سامنے آئیں گی اور دنیا کو کورونا کی نئی قسموں کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہئے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں اس وقت کورونا کی تغیر شدہ قسم اومی کرون تیزی سے پھیل رہی ہے، جو اب تک تو ہلاکت خیز ثابت نہیں ہوئی مگر اس کے پھیلنے کی شرح گذشتہ اقسام کے مقابلے میں کہی زیادہ ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے