ملا کنڈ (مانند نیوز ڈیسک) عوامی شوری آلہ ڈھنڈ ڈھیری کے نومنتخب کابینہ سے اسسٹنٹ کمشنر محب اللہ یوسفزئی نے حلف لے لیا۔ اس حوالے سے حلف برداری کی تقریب تنظیم کے سرپرست اعلی فدا جان کے رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جس میں تنظیم کے عہدیداروں کے علاوہ عوامی سماجی حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تنظیم کے سرپرست اعلی فدا جان صدرعبدالحسین خان جنرل سیکرٹری رشید احمد ایڈوکیٹ چیئرمین مجیب خان وائس چیئرمین فضل ربی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد شفیق ہراچہ فنانس سیکرٹری جمال خان سینئر نائب صدرپراہیم باچہ نائب صدر محمد نثار پریس سیکرٹری مدثرطاہریوسفزئی نوید خان نے عہدوں کا حلف لیا اس موقع پر نومنتخب کابینہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی فلاحی بہبود کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوشش کرینگے عبدالناصر شیخکوری نے سپاس نامہ پیش کیا جوکہ الہ ڈھنڈ ڈھیری کے عوام کو درپیش مسائل اور اس کے حل کے لئے تجاویز پر مبنی تھا، اے سی نے تنظیم کی قیام پر کمیٹی ممبران کو مبارکباد دی اور انہیں یقین دلایا کہ ضلعی انتطامیہ کی طرف سے ان کے ساتھ بھروپر تعاون کریں گے انہوں نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے علاقہ تھانہ میں ایک سینٹر موجود ہے جبکہ بٹ خیلہ میں تین اور بھی نجی ادارے موجود ہے اگر الہ ڈھنڈ ڈھیری میں کوئی منشیات کے عادی موجود ہے تو انہیں تنظیم کی نشاندہی پر ان ریلیف سنٹروں میں داخل کرکیاجائیگاتاکہ یہ افراد بھی معاشرے کے باعزت شہری بن سکے اس موقع پر محمد نجیم خان،صادق شاہ باچہ، لائق حسین، ایران شالد اور دیگر بھی موجود تھے۔