واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکا سمجھتا ہے کہ روس نے یوکرین پر حملے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔امریکی محکمہ خا رجہ نے بیان میں کہاکہ کشیدگی کے خاتمے کا واضح اشارہ دیکھنے میں نہیں آیا، روس کی جانب سے یوکرین کی سرحد پر فوجیوں کی تعداد کم نہیں کی گئی۔ادھر اس صورتِ حال پر امریکی صدر جو بائیڈن نے برطانوی وزیرِاعظم بورس جونسن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ دونوں سربراہانِ مملکت کے درمیان یوکرین کے معاملے پر سفارت کاری کو موقع دینے پر اتفاق کیا گیا۔