لاہور (مانند نیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 12 روپے سے زائد اضافہ ظالم،جھوٹی اور کرپٹ حکومت کا ظالمانہ اقدام ہے حکومت کے خاتمے تک مہنگائی کا ظلم ختم نہیں ہوگا، عوام کو ظالم حکومت کے خلاف باہر نکلنا ہوگا عوام کو مہنگائی کی سزا دینے والی حکومت سے نجات دلاکر ریلیف دیں گے۔ان خیالات کااظہار شہبازشریف نیبدھ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پونے چار سال میں اس حکومت نے صرف مہنگائی بڑھائی ہیموجودہ حکومت عوام کی سفید پوشی کی چادر چھیننے پر تلی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 46روپے لیٹر پیٹرول دینے کی تقریریں کرنے والے آج ایک ہی دن میں 12 روپے لیٹر اضافے کی منظوری دیتے ہیں عمران نیازی کے نئے پاکستان میں غریب کی کوئی جگہ نہیں صرف مافیا اور کارٹلز کی جیبیں بھری جا رہی ہیں.جبکہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمد حمزہ شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے سے زائد کا اضافہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے۔پاکستان کی تاریخ میں پیٹرول کی قیمت 159 روپے سے زائد کرنے کا سہرا اس حکومت کے سر ہے،ہر پندرہ دن پر عوام کی جیب پر ڈاکا مارا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سند یافتہ کرپٹ ترین حکومت نے ملک کو دا پر لگا دیا ہے آخر کس ایجنڈے کے تحت عوام کو زندہ درگور کیا جا رہا ہے ملکی معیشت غیر ملکی اداروں کو گروی رکھنے کے بعد یہ حکومت عوام کو کند چھری تلے رکھنا چاہتی ہے اس حکومت نے پاکستان کے متوسط اور غریب  طبقے کی کمر توڑ دی ہے۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال بھی پیٹرول کی قیمت میں 40روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے