نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) ڈی پی او نوشہرہ محمد عمرخان نے کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے سے جرائم کی بیخ کنی کے لیے ضروری ہے کہ پولیس صحافی،علمائے کرام اساتذہ ملکر ایک پر امن معاشرہ تشکیل دینے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، جرائم کے خاتمے اور امن و امان کے قیام میں صحافی کا کردار اپنی نوعیت کا حامل ہوتا ہے،صحافی اپنی مثبت صحافت کے ذریعے پورے معاشر ے کو جرائم سے پاک اور پر امن بنا سکتا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ پریس کلب آمد کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،پریس کلب کے صدر حافظ تفہیم الرحمن اور جنرل سیکرٹری شہنشاہ نے ڈی پی او نوشہرہ کو نوشہرہ پریس کلب آمد پر خوش آمدید کہا،اور ان کو ہر ممکن صحافتی تعاون کی یقین دہانی کرائی اور منشیات کا بائیکاٹ کے عنوان سے مشترکہ آگاہی مہم چلانے کی درخواست کی،جبکہ صدر پریس کلب نوشہرہ حافظ تفہیم الرحمن،جنرل سیکرٹری شہنشاہ اورسابق صدر و سینئر صحافی مشتاق پراچہ نے ڈی پی او نوشہرہ محمد عمر خان کو بہترین کارکردگی پر نوشہرہ پریس کلب کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ بھی پیش کی۔ڈی پی او نوشہرہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون و جرم لازم و ملزوم ہیں نوشہرہ پولیس جرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لارہی ہیں،جس میں ٹریفک پلان کی تشکیل سمیت مختلف تھانہ جات و چوکی جات سے یومیہ کارکردگی رپورٹ طلبی شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ کام چور اہلکار اپنا قبلہ درست کرے،کام چور اہلکاروں کے لیے نوشہرہ میں کوئی جگہ نہیں،نوشہرہ پولیس خود کو عوام کی خادم سمجھتی ہیں انہوں نے کہا کہ صحافی اپنی مثبت صحافت کے ذریعے نہ صرف اپنے علاقے کو پر امن بلکہ جرائم سے بھی پاک تشکیل دے سکتا ہے کیونکہ عوامی تعاون کے بغیر جرائم پر کنٹرول یا جرائم کا خاتمہ نہ ممکن ہے اس لئے عوام جرائم کے خاتمے اور پر امن معاشر ے کے قیام میں پولیس کے ساتھ اپنا تعاون یقینی بنائے، ڈی پی او نوشہرہ محمد عمر خان نے نوشہرہ پریس کلب کی جانب سے منشیات بائیکاٹ کے حوالے سے آگاہی مہم چلانے بارے تجویز سے اتفاق کیا، پریس کلب کے ممبران اور پولیس حکام پر مشتمل کمیٹی بھی بنائی گئی اور ایک مہینے تک آگاہی مہم چلانے کا اعلان کیا گیا، مہم کے دوران کالجز یونیورسٹیز،سکولوں اورمدارس و مساجد سمیت مختلف پبلک مقامات پر پروگرامات منعقد کئے جائیں گے