نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) کواپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کے کرپٹ افسران اور لینڈ قبضہ مافیا پراپرٹی ڈیلرز کی ملی بھگت،ریلوے کے غریب ملازمین کو ان کی قیمتی اراضی سے محروم کرنے کامنصوبہ، لینڈ اونرز اور ریلوے ایمپلائز پریم ہاوسنگ سوسائٹی نوشہرہ کے عہدیداروں کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھکمیاں،ریلورے ایمپلائز پریم ہاوسنگ سوسائٹی لمیٹیڈ نوشہرہ کے عہدیدار سراپا احتجاج،کئی بار ملک کے بڑے تحقیقاتی اداروں قومی احتساب بیورو  اور ایف آئی اے کو داد رسی کے لئے درخواستیں دیں لیکن شنوائی ہونے کی بجائے تاحال کسی درخواست کا جواب تک نہیں ملا،چیف جسٹس آف پاکستان،چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ،اور آرمی چیف کروڑوں روپے ہڑپ والے لینڈ قبضہ مافیا پراپرٹی ڈیلرز اور کواپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کے کرپٹ افسران کے خلاف ایکشن لیکر ہماری داد رسی کریں،ان خیالات کا اظہار ریلورے ایمپلائز پریم ہاوسنگ سوسائٹی لمیٹیڈ نوشہرہ کے صدر ابو سعید جعفری،جنرل سیکرٹری خالد محمود،ایگزیکٹیو ممبر عاقل خان کاکڑ  اور اورنگزیب نے نوشہرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریم یونین نے ریلوے سمیت دیگر صوبائی،وفاقی اداروں کے غریب ملازمین کے لیے پریم ہاوسنگ سوسائٹی کے نام سے ایک رہائشی منصوبہ شروع کیا جس کو پریم یونین کی مشاورت سے کواپریٹیو ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ کروایا گیا جو شفافیت کی بنیاد پر ملازمین کافی مقبول ہوئی اور اسی اراضی کا رقبے کو وسط دیا گیا لیکن بد قسمتی سے اسی رہائشی منصوبے کے خلاف چند پراپرٹی ڈیلرز نے منفی پراپیگنڈا شروع کیا اور رجسٹرار کواپریٹیو کی ایما پر سوسائٹی کے کابینہ پر الزامات لگانا شروع کئے جو من گھڑت تھے،کیونکہ وہی پراپرٹی ڈیلرز اس رہائشی منصوبے پر قبضہ کرنے کے خواب دیکھ رہے تھے،جس میں کواپریٹیو رجسٹرار اور ان کا پورا عملہ شامل تھا جس کی واضح دلیل یہ ہے کہ کواپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کے رجسٹرار اور عملہ پریم کواپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ اور عہدیداروں سے چار کروڑ روپے مانگنے کا ناجائز مطالبہ کررہے ہیں،اور کہا کہ اگر چار کروڑ روپے نہ دئے گئے تو پریم ہاوسنگ سوسائٹی کی رجسٹریشن کو ختم کرکے بلیک لسٹ کردینگے،انہوں نے کہا کہ ہمارے انکار کرنے پر کواپریٹیو رجسٹرار نے ہماری پوری کابینہ برخاست کرکے مٹھی بھر پراپرٹی ڈیلرز کی خواہش کی تکمیل کرتے ہوئے پریم ہاوسنگ سوسائٹی کو پراپرٹی ڈیلرز کے ہاتھوں یر غمال بنادیا گیا،انہوں نے کہا کہ اب ہمیں اپنی ہی ملکیتی اراضی پر رجسٹرار کواپریٹیو ڈیپارٹمنٹ اور لینڈ قبضہ مافیا پراپرٹی ڈیلرز کی طرف سے سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں،کیا یہ وہ ریاستی مدینہ ہے جہاں عدالتی حکم امتناعی اور سرکاری،ریاستی و ادارہ جاتی احکامات کو پاوں تلے روند دیے جاتے ہیں،انہوں نے وزیر اعظم پاکستان،چیف جسٹس آف پاکستان،چیف جسٹس آف پشاور ہائی کورٹ اور آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کواپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کے کرپٹ افسران اور لینڈ قبضہ مافیا پراپرٹی ڈیلرز سے تحفظ دلائیں،بصورت دیگر ہم راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوجائینگے،

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے