اورکزئی (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر اورکزئی نے محکمہ جنگلات کے ضلعی دفتر میں چیڑ کا پودا لگاکر ضلع میں موسم بہار شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر قبائلی عمائدین، نوجوانان، میڈیا حضرات اور بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اورکزئی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے کلین اینڈ گرین پاکستان ویژن اور صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظا میہ اورکزئی نے موسم بہار کے آغاز سے ہی شجر کاری شروع کردی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے عوام میں 700 عدد پھلوں کے پودے بھی مفت تقسیم کئے۔ محکمہ جنگلات اورکزئی کو باقاعدہ تصدیق کیلئے میکنزم بنانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ عوام میں تقسیم شدہ پودے وہ اپنے علاقوں میں لگائیں جس کیلئے ٹیمیں تشکیل دی جائینگی۔ اس کے علاوہ ضلعی ہیڈ کوارٹر بابرمیلہ میں ضلعی انتظامیہ اورکزئی نے صفائی اور خوبصورتی کی مہم کا بھی آغاز کردیاہے۔ جس میں 500عدد نئے پودوں کی شجرکاری بھی شامل ہے۔ علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ اورکزئی نے ایک دن میں ایک لاکھ پودے لگانے کا پروگرام بنایا ہواہے جس کیلئے جگہ کا انتخاب کیا گیاہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے