ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے پہاڑوں کی کٹائی اور سڑکوں / نالوں میں تعمیراتی میٹریل/ کوڑا کرکٹ پھینکے پر اگلے دو ماہ کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ۔پہاڑوں کی کٹائی اور خصوصا شاہراوں اور سڑکوں کے اطراف پہاڑوں کی کٹائی/ مائننگ سے ماحولیات پر برے اثرات اور ایکو سسٹم کو نقصان پہچانے کے ساتھ ساتھ قدرتی خوبصورتی کے خاتمے کا سبب بن رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سڑکوں کے اطراف اور نالوں میں تعمیراتی میٹریل اور کوڑا کرکٹ کو جمع کرنے سے ٹریفک اور پیدل چلنے والے افراد کے لیے مشکلات اور اربن فلڈنگ کا باعث بنتے ہیں۔ انہی وجوہات کی بنا پر ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے پہاڑوں کی کٹائی اور سڑکوں کے اطراف اور نالوں میں تعمیراتی میٹریل یا کوڑا کرکٹ پھینکنے پر اگلے2 ماہ کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے جس پر ضلعی انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ محکمہ جات کاروائی عمل میں لائیں گے۔