پبی (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ پبی پولیس نے 05 سالہ بچے کیساتھ بدفعلی کرنے والے ملزم کو 12 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔تفتیش کیلئے تھانے منتقل مسمی (ا) سن چوکی درب نے گزشتہ شب پولیس کو رپورٹ درج کی کہ وہ محنت مزدوری کرنے پشاور گیا تھا۔جب واپس آیا تو 05 سالہ بیٹے (م) نے کہا کہا کہ مصطفیٰ وہ گلی میں کھیل رہا تھا۔اس دوران مصطفیٰ آیا اور مجھے خالی پلاٹ میں لے جاکر میرے ساتھ بد فعلی کی۔رپورٹ پر FIR درج کرکے بچے کو میڈیکل چیک کیلئے ہسپتال بجھوایا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے 05 سالہ بچے کیساتھ بد فعلی کا نوٹس لیتے ہوئے DSP پبی اسماعیل شاہ خان کی سربراہی میں بلال حلیم SHO پبی پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔ملزم کی گرفتاری کیلئے کئی مقامات پر چھاپے لگائے گئے۔چند گھنٹوں کی محنت سے ملزم تک رسائی حاصل کی گئی۔ملزم مصطفیٰ ولد محمد ایوب ساکن چوکی درب کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ پبی منتقل کر دیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ یہ بات پورے معاشرے کیلئے لمحہ فکریہ ہے کہ ملزم خود نو عمر ہے۔اپنے بچوں کو محفوظ بنانے کیلئے پولیس سمیت ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا