جمرود (مانند نیوز ڈیسک) جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بازار ذخہ خیل 4وی سی تیس سے بلدیاتی الیکشن لڑنے والے جنرل کونسل نشست پر امیدوار سوداگر نے کہا کہ پہلے روز گنتی کے بعد لگائے گئے لیسٹ فارم میں میرے ووٹوں کی تعداد 180 درج ہے جبکہ مخالف امیدوار خبرجان کے ووٹوں کی تعداد 175 درج ہے لگائے گئے لیسٹ کے مطابق میں یعنی سوداگر وی سی تیس بازار ذخہ خیل 4 سے کامیاب امیدوار قرار پایا گیا ہو جبکہ دوسرے روز بغیر کسی ری اکاونٹینگ دوسرا لیسٹ جاری کیا گیا جس میں میرے ووٹوں کی تعداد کو کم کرکے 166 ظاہر کر دی گئی جبکہ خبرجان کے ووٹوں کی تعداد 168 درج ہے جو سراسر زیادتی ہے راتوں رات سفارش اور پیسے کی زور پر بغیر کسی ری اکاونٹینگ یعنی دوبارہ گنتی فارم17 تبدیل کر دیا گیا جس کے خلاف میں متعلقہ افسران کے ساتھ درخواست بھی جمع کیا ہے ابھی تک کوئی شنوائی نہی ہوئی، راتوں رات عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا اتنی آسانی سے مینڈیٹ کو چوری نہیں ہونے دینگے انصاف کے لئے ہر دروازہ کھٹکھٹائینگے اور متعلقہ افسر کے خلاف کیس دائر کرنگے میرے ساتھ انصاف کیا جائے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور تحریک انصاف کے حکومت سے انصاف چاہتے ہیں