ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگو اکرام اللہ خان(PSP) کی ہدایت پر اورمحکمانہ قواعد وضوابط کی تحت محکمہ پولیس ہنگو کی ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیاگیا۔ضلع بھرسیمختلف تھانہ جات،چوکیات سمیت چیک پوسٹوں میں تعینات ماتحت اہلکار ڈی  پی او ہنگو اکرام اللہ خان کیسامنیپیش ہوئے۔ڈی پی اونیاردلی روم میں پیش ہونے والے پولیس اہلکاروں کی انفرادی    کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے پولیس افسران کو کارکردگی میں مزید نکھار لانے کی ہدایات جاری کی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگوکیدفترمیں منعقدہ اردلی روم کے  موقع پرڈی پی او اکرام اللہ خان نے پولیس افسران،اہلکاروں،عملہ سٹاف کی کارکردگی کاجائزہ لینے کیساتھ ساتھ ان  کیمسائل بھی سنے اور مسائل کے حل کے لییتمام تر وسائل بروئے کار  لانے کی یقین دہانی کرائی۔ ڈسٹرکٹ پولیس  افیسرہنگو اکرام اللہ خان نے اس موقع پراردلی روم میں پیش ہونے والے پولیس افسران واہلکاروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئیکہا کہ تمام  تھانوں کیایس ایچ اوز،چوکیوں کیانچارج اورپولیس کیمختلف شعبہ جات میں ڈیوٹی  سرانجام دینے والے اپنی اپنی زمہ داریاں نبھانے اور تھانوں کی سطح پر عوام کیجان ومال کیتحفظ،جرائم کی روک تھام  خاص،پولیس اورعوامی تعاون کیفروغ، زیرسماعت مقدمات میں پولیس کی ذمہ داریوں کیاحسن انداز میں پیش رفت کوممکن بنانے کیلئے اپنی توانائیاں صرف کریں۔ڈی پی او ہنگونے کہا کہ فرائض میں کوتاہی برتنے والے اوربہتر کارکردگی کے حامل افسران اہلکاروں کیساتھ سزاوجزا کا عمل قانونی تقاضوں کیمطابق جاری رکھاجائیگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے