سوات (مانند نیوزڈیسک) سوات پاکستان پیپلز پارٹی سوات کے رہنما عالمگیر خان نے کہا ہے کہ سوات میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا کسی ملک کے نیشنلٹی حاصل کرنے سے زیادہ مشکل، کمپیوٹرائز روڈ سائن میں پاس ہونا دیہاتی علاقوں کے لوگوں کے بس سے باہر جبکہ لائسنس فیسوں میں اضافے سے بھی غریب عوام پریشان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سوات کے رہنما عالمگیر خان نے کہا کہ سوات میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں دہیاتی غریب عوام کو مشکلات کا سامنا ہورہا ہے سوات میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا کسی بھی ملک کی نیشنلٹی حاصل کرنے سے زیادہ مشکل نظر آرہا ہے کمپیوٹرائز روڈ سائن میں عوام کو مشکلات پیش آرہی ہے سوات کے زیادہ تر لوگ دہیاتی علاقوں سے ہے اور تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں ان لوگوں سے کمپیوٹر میں سوالات اور اردو میں سوالات کرنا ناانصافی ہے جبکہ لائسنس کے فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ بھی غریب عوام سے ظلم ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت غریب عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مشکلات دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سی ایم کے پی کے اور چیف سیکریٹری کے پی سے اپیل کی کہ ڈرائیونگ لائسنس کو حاصل کرنے میں کمپیوٹرائز روڈ سائن اور اردو سوالات کو ختم کریں اور سوات کے دہیاتی علاقوں کے بے تعلیم لوگوں پر رحم کریں تاکہ وہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر کے اپنے بچوں کے لیے دو وقت کی حلال روٹی کماسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے