اسلام آباد (مانند نیوز ڈٰیسک) سینئرصحافی محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔محسن بیگ کی اہلیہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ درخواست دائر کردی جس میں محسن بیگ کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کی گئی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پولیس نے محسن بیگ کیخلاف تھانہ مارگلہ میں جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا،عدالت پولیس کو مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے۔