چترال (مانند نیوزڈیسک) چترال میں غیر معیاری چپس کو تلف کردیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر لوئرچترال انور الحق کی خصوصی ھدایت پر خیبر پختونخواہ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی چترال کی ٹیم نیچترال بازار میں فوڈ سیفٹی کے حوالے سے انسپکشن کی۔اورفوڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی دی گئی۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے اور غیر معیاری چپس قبضہ میں لے کر موقع پر تلف کر دیے گئے۔ٹیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یہ ابتدائی کاروائی تھی مذید کاروائیاں قانون کے مطابق جاری رہیں گی۔