ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) نوجوان نسل معاشرتی مسائل کے حل میں مثبت کردار ادا کر سکتی ہے، تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سماجی سرگرمیوں میں نئی نسل کا رجحان نیک شگون ہے۔ آج کے نوجوان نے مستقل کی راہیں متعین کرنی ہے۔ ہنگو یوتھ اسمبلی ضلع ہنگو میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کو تیز کرے۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر تنویر احمد نے اور سنئیر صحافی طارق محمود مغل نے ہنگو یوتھ اسمبلی کے وزراء کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ہنگو یوتھ اسمبلی کے ورزاء کی تقریب حلف برداری ڈی سی کانفرنس روم میں ہوئی۔ اسسٹنٹ کمشنر تنویر احمد نے سی ایم سمیت  وزراء سے حلف لیا۔ سی ایم منظور احمد نے ہ گو یوتھ اسمبلی کے وزراء کی ذمہ داریوں کے متعلق اے سی کو آگاہ کیا۔ اے سی تنویر احمد اور سنئیر صحافی طارق محمود مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان قومی اثاثہ ہے ان کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کر کے ان کی خداداد صلاحیتوں کو استعمال کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔ خاص طور پر سماجی اور اخلاقی برائیوں کا راستہ روکنے کے لئے نوجوانوں سے کام لیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنگو یوتھ اسمبلی پڑھے لکھے متحرک نوجوانوں کی تنظیم ہے جو ضلع ہنگو میں تعمیری سرگرمیوں کے لئے بہترین انداز میں کام کر رہی ہے۔ اے سی تنویر احمد نے کہا کہ ضلع ہنگو میں ہنگو یوتھ اسمبلی کے زہر اہتمام معاشرتی اصلاح کے لئے جو بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے ان میں انتظامیہ بھر پور ساتھ دے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے