سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات تحصیل بریکوٹ کے میئر کے لئے اللہ اکبر تحریک نے کاغذات نامزدگی جمع کرکے یہاں سے سیاست کی شروعات کی۔اللہ اکبر تحریک ضلع سوات کے اعلیٰ عہدیداران جن میں ضلعی امیر حاجی شیرزادہ،ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی ہاشمی،تحصیل کبل سینئر نائب صدر عالم گیر خان،یوتھ ونگ ضلعی صدر سیف اللہ،ضلعی صدر سوشل میڈیا بلال،رہنما مسلم خان،زوہیب خان،مظہر خان کے علاوہ دیگر کثیر تعداد میں موجود تھے۔ اللہ اکبر تحریک کے نامزد تحصیل میئر حبیب اللہ خان نے اپنے کاغذات جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اس الیکشن میں بڑے جوش و جذبے سے حصہ لے رہا ہوں اور الیکشن بھر پور انداز میں لڑو ں گا۔ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی ہاشمی نے کہاکہ اللہ اکبر تحریک نے سوات میں تحصیل بریکوٹ اور خوازہ خیلہ میں میئر کا انتخاب کیا ہے جبکہ دیگر باقی دیگر عہدوں کیلئے پورے ضلعے میں اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اللہ اکبر تحریک کی سیاست کا محور خدمت انسانیت ہے۔ہمارے تحریک کامنشور ہے کہ ہم ملک خداداد میں اسلامی قانون نافذ کریں۔انہوں نے کہاکہ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے ووٹ کا استعمال صحیح کریں کیونکہ یہ ایک امانت ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے