لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی باتیں کرنے والے شوق پورا کرلیں، پہلے کی طرح اس بار بھی شرمندگی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے عدم اعتماد کی تحریک کے اعلانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے اپنے دور حکومت میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، عوام بخوبی جانتے ہیں اپوزیشن صرف عدم اعتماد کے شوشے چھوڑ رہی ہے، اپوزیشن کو یہ بات جان لینی چاہیئے جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں، پی ٹی آئی متحد اور حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، یہ لوگ عدم اعتماد کی باتیں صرف اپنا دل بہلانے کیلئے کر رہے ہیں۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے عوام کی خدمت کی ہے، اپوزیشن کے عاقبت نااندیش عناصر نے عدم اعتماد کو کھیل سمجھ رکھا ہے، عدم اعتماد نمبر گیم ہے اور پی ٹی آئی کو سبقت حاصل ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے