اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ افغانستان میں جاری انسانی بحران کوروکنا ہماری پہلی ترجیح ہے۔ عمران خان نے آسٹریا کے چانسلر کو دورہ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریا کے چانسلر کارل نیہا مرکے استقبال کا منتظر ہوں۔وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ افغانستان میں جاری انسانی بحران کوروکنا ہماری پہلی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ شمالی علاقوں میں سیاحت کے فروغ کیلئے آسٹریا کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔انہوں نے یہ ٹویٹ آسٹریا کے چانسلر کے ٹویٹ کے جواب میں کیا ہے۔ آسٹریا کے چانسلر نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے میری حالیہ گفتگو بہترین رہی۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے افغانستان کی صورتحال اور خاص طور پر انسانی امداد اورملک کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔ہم نے دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا۔اوراقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے