چکدرہ (نمائندہ مانند) گندھارا نسٹیٹیوٹ آف بیسک سائنسز چکدرہ میں دور وزہ سائنس اینڈ آرٹ نما ئش کا انعقاد۔مختلف سٹالز پر طلبہ کی خصوصی دلچسپی۔نما ئش میںجدیدمشینری،فوڈز،کلچر کے حوالے سے ماڈلز پر مبنی سٹالز سجا ئے گئے تھے۔گندھار ا نسٹیٹیوٹ آ ف بیسک سائنسز چکدرہ میں سائنس اینڈ آرٹ کے حوالے سے دو روزہ خصوصی نما ئش کا انعقاد کیا گیا۔طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد نما ئش دیکھنے ا مڈ آئی۔نما ئش میں ماحول دوستی،جدید مشینری کے استعمال آلا ت سازوسامان،فوڈز،ثقافت اور کلچر کے حوالے سے ماڈلز پر مبنی خصوصی سٹالز سجائے گئے تھے۔اس موقع پر سی ای اوگندھار انسٹیٹیوٹ آف بیسک سائنسزظہور عالم نے کہا کہ طلبہ وطالبات کو ہم نصابی سرگرمیوں کی جانب متوجہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔سائنس نما ئش کا بنیادی مقصد کتابی تھوری کیساتھ بچوں کو عملی زندگی میں سائنس کے فوائد سے روشناس کرانا ہے۔طلبہ وطالبات نے اپنے خیالات شئیر کرتے ہوئے کہاکہ ہم نصابی سرگرمیوں کی سرکاری سطح پر حوصلہ افزائی ہونی چاہیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر عرفان اللہ اور پرنسپل محمد اقبال بھی موجود تھے۔