شرینگل (مانند نیوزڈیسک) شرینگل،گرڑئی سلول میں ہائی ایس گاڑی کو حادثہ 1پولیس کانسٹیبل جان بحق،جبکہ خواتین سمیت 10افراد شدیدزخمی ہوگئے۔تفصیلات کی مطابق شرینگل کے علاقے سلول گرڑئی کے مقام پر ڈراؤر انورزیب ولد گل زمین کی گاڑی 4/4 فوریل بے قابوں ھوکرالٹ گیا۔جس کے نتیجے میں سرمس ولد فاتح شیرجان حیاگے شرقی جان بحق جبکہ5 خواتین زوجہ سرمس زخمی ساکن حیاگے،زوجہ جمیل زخمی ساکن حیاگے،زوجہ محمد خالق زخمی ساکن حیاگے،زوجہ ملنگ جان زخمی ساکن حیاگے،زوجہ صاحب زادہ زخمی ساکن حیاگے،زوجہ سلطان حبیب زخمی ساکن حیاگے اور5بچے اصدللہ ولد سلطان حبیب عمر 10سال ساکن حیاگے زخمی،حمزا ولدصاحب زادہ عمر 12 سال ساکن حیاگے زخمی،علی زادہ ولد صاحب زادہ عمر 5 سال ساکن حیاگے زخمی،بابو ولد محمد یوسف عمر 8 سال ساکن حیاگے زخمی،ازرا دختر سلطان حبیب عمر 13 سال ساکن حیاگے زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو شرینگل ہسپتال سے ابتدائی طبی امداد کیلئے سے تیمرگرہ روانہ کیا گیا۔