پشاور (مانند نیوز ڈیسک) دی فضل حق کالج مردان میں کالج کے پہلے پرنسپل عبدالعلی خان (مرحوم) کی پچیسویں برسی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں اسلامیہ یونیورسٹی پشاور کے سابقہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اجمل خان، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے سابقہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسان علی، پروفیسر ڈاکٹر اباسین یوسفزئی اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر کالج ھذا کی پرنسپل ثمینہ خان اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے ماہر تعلیم اور کالج ھذا کے سابقہ پرنسپل علی خان کی زندگی اور انکی تعلیمی میدان میں کئے گئے خدمات پر روشنی ڈالی۔ مہمانان گرامی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلا شبہ علی خان ایک اعلیٰ پائے کے ماہر تعلیم تھے۔ مقررین نے انکی پوری زندگی اس خطے بلخصوص پختونوں کی ترقی اور انہیں تعلیمی میدان میں آگے لانے کے لئے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔ مقررین نے علی خان کو اس صدی کا عظیم ماہر تعلیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو انکی خدمات سے آگاہ رہنا چاہیے۔ کالج ھذا کی پرنسپل اور ماہر تعلیم ثمینہ خان نے کہا کہ اس تقریب کا خلاصہ نئی نسل کو اپنے آباء و اجداد کے بارے میں آگاہ کرنا تھا تاکہ وہ اپنے بزرگوں کی نقش قدم پر چل کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے