پشاور (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزارت برائے اقتصادی تعاون و ترقی جرمنی کے سٹیٹ سیکرٹری جوچن فلاس بارتھ نے اپنے  وفد  کے  ہمراہ گرین سٹار سوشل مارکیٹنگ کنٹینر کلینک بابا جی کلے نوشہرہ کا دورہ کیا۔سی ای او گرین سٹار سوشل مارکیٹنگ ڈاکٹر سید عزیز رب نے جرمن سیکرٹری کو کنٹینر کلینک کا تفصیلی دورہ کرایا اور یہاں پر ماں اور بچے کی صحت کی بہتری کیلئے دی جانے والی سہولیات جن میں قبل،  بعد اور دوران   حمل کی احتیاطی تدابیر، پیچیدگیوں کی آگاہی اور علاج معالجہ،فیملی پلاننگ،الٹراساونڈ،، بلند فشار خون اور شوگر چیک اپ  بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈاکٹر سید عزیز رب نے کہا کہ یہ کنٹینر کلینک پچھلے پانچ سال سے بتعاون گرین سٹار سوشل مارکیٹنگ ماں اور بچے کی صحت کی بہتری کیلئے کام کر رہا ہے۔ جرمن سیکرٹری اور علاقہ معززین نے گرین سٹار سوشل مارکیٹنگ کی ان خدمات کو سراہا۔ وفاقی وزارت برائے اقتصادی تعاون و ترقی جرمنی جوچن فلاسبارتھ نے کہا ہے کہ معیاری صحت کی سہولیات تک رسائی کو بہتر بنانا جرمنی کی ترجیحات میں سرفہرست ہے  جرمنی پاکستان کو سماجی شعبے بشمول تعلیم و صحت، گرین انرجی، شہری انفراسٹرکچر، ڈیجیٹل گورننس اور سٹارٹ اپ پاکستان پروگرام کے لیے مزید مدد فراہم کرے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے