پبی (مانند نیو زڈیسک) ضلع نوشہرہ کے5 مختلف مقامات پر روڈ ٹریفک حادثات کے نتیجے میں ایک نو جوان جان بحق اور 2 خوا تین سمیت 8 افراد زخمی ہو ئے نوشہرہ کے علاقے خٹ کلے کریمی بورڈ کے مقام پر ایک شخص ٹرین کی ٹکر کا شکارہو گیا جس سے وہ مو قع پر جان بحق ہو گیا جس کی شناخت نہ ہو سکیں جلو زئی بس اسٹاپ کے مقام پر مال بردار ڈمپر اور موٹر سائیکل کے تصادم کے باعث دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو ئے جلو زئی مہاجر بازار کے مقام پر روڈ ٹریفک حادثہ دو موٹر سائیکل اور لوڈر کے تصادم کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں زیشان عمر 30 سال سا کن جلو زئی زخمی ہوانوشہرہ امان گاڑھ اسٹاپ کے مقام پر ٹریفک حادثے کے دوران تین افراد زخمی ہو ئے حادثہ موٹر سائیکل اور رکشہ کے تصادم کی وجہ سے پیش آیاکاکا صاحب روڈ کے مقام پر ٹریفک حادثے کے دوران ایک شخص زخمی شاہ خالد عمر 33 سال سا کن ولئی زخمی ہواحادثہ موٹر سائیکل اور رکشہ کے تصادم کی وجہ سے پیش آیا حاد ثات کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیموں نے موقع پر پہنچ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اور لا ش کو قریبی ہسپتال منتقل کئے