نئی دہلی (مانند نیوز ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کو خیر آباد کہنے والی کشمیری لڑکی زائرہ وسیم  نے کہا ہے کہ  حجاب انتخاب نہیں بلکہ ایک مذہبی فریضہ ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم نے حجاب تنازعہ اور مسلم خواتین کی حمایت میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ خیال کے حجاب ایک چوائس ہے، بالکل غلط ہے، یہ خیال سہولیت یا نا واقفیت کی وجہ سے بنا ہے۔جاری کردہ پیغام میں زائرہ وسیم لکھتی ہیں کہ حجاب کوئی انتخاب نہیں بلکہ اسلام میں ایک فریضہ ہے، اسی طرح ایک خاتون جو حجاب پہنتی ہے وہ اس فریضہ کو پورا کررہی ہے، جو انہیں اس کے اللہ نے دیا ہے، جس سے وہ پیار کرتی ہے۔ زائرہ نے اپنی مثال پیش کرتے ہوئے لکھا کہ میں ایک خاتون کے طور پر شکر گزاری اور عاجزی کے ساتھ حجاب پہنتی ہوں، اس پورے سسٹم کی مخالفت کرتی ہوں جہاں خواتین کو صرف ایک مذہبی وابستگی کی وجہ سے روکا اور پریشان کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ مسلم خواتین کے خلاف سوچ کو فروغ دینا اور ایسا سسٹم بنانا، جہاں انہیں تعلیم اور حجاب کے درمیان کسی ایک کو منتخب کرنا ہے یا پھر انہیں چھوڑنا ہے، سراسر نا انصافی ہے۔زائرہ لکھتی ہیں کہ آپ انہیں ایک بہت ہی محدود چوائس کیلئے مجبور کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جو آپ کے ایجنڈہ کو فروغ دیتا ہے اور پھر ان کی تنقید کرتے ہیں جبکہ وہ آپ کے ذریعہ بنائی گئی چیزوں میں قید ہیں۔واضح رہے کہ زائرہ وسیم  آخری مرتبہ فلم دی اسکائی از پنک میں نظر آئی تھیں جبکہ وہ دنگل اور سیکرٹ سپر اسٹار نے بھی بہترین کام کر چکی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے