میونخ (مانند نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے ایران کے ساتھ مذاکرات کا نیا دور شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے میونخ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ایران سے براہ راست مذاکرات کے پانچویں دور کی تاریخوں کو طے کرنا چاہ رہا ہے گو کہ اس سے قبل ہونے والے مذاکراتی ادوار میں کچھ خاص پیش رفت نہیں ہو سکی۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر سال 2015 کا معاہدہ بحال کیا جاتا ہے تو یہ علاقائی مسائل کے حل کا آغاز ہونا چاہیے نہ کہ اختتام۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب ایران سے مذاکرات میں دلچسپی رکھتا ہے۔سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پڑوس میں موجود ایران کی سنجیدہ خواہش کی ضرورت ہوگی تاکہ تمام مسائل پر بات کی جا سکے۔ ہمیں امید ہے کہ اس حوالے سے طریقہ کار طے کرنے کی سنجیدہ خواہش سامنے آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم ان معاملات پر پیش رفت دیکھیں گے تو مفاہمت ممکن ہے لیکن ابھی تک ہم نے کوئی پیش رفت نہیں دیکھی ہے۔۔انہوں نے کہا کہ ایران کو بھی موجودہ بنیادی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ خواہش کا اظہار کرنا ہو گا اور ہم امید کرتے ہیں کہ نئے طریقہ کار کی تلاش کے لیے سنجیدہ کوشش کی جائے گی۔سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر ہمیں ٹھوس پیش رفت دکھائی دی تو مفاہمت ممکن ہے تاہم ابھی تک ہمیں ایسا ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سعودی عرب کے ایران کے ساتھ گذشتہ مذاکرات میں کوئی ٹھوس پیشرفت نہیں ہوئی تھی۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے میونخ سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اگر ایران کے ساتھ 2015 میں ہونے والا جوہری معاہدہ بحال ہوا تو اس اقدام کو علاقائی خدشات دور کرنے کا ابتدائی نقطہ سمجھا جائے نہ کہ حتمی۔