لندن (مانند نیوز ڈیسک) باکسنگ کی دنیا میں کنگ خان کے نام سے جانے جانے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر ہفتے کی رات کو برطانوی باکسر کیل بروک کے ہاتھوں ناک آوٹ شکست سے دو چار ہوگئے۔ مانچسٹر میں ہونے والی ویلٹر ویٹ فائیٹ میں کیل بروک نے عامر خان کو چھٹے ہی رانڈ میں ناک آٹ کر دیا۔12 رانڈز پر مشتمل یہ فائیٹ چھٹے ہی رانڈ میں اس وقت ختم ہو گئی جب عامر خان اپنا دفاع کرنے میں مسلسل ناکام رہے اور ریفری وکٹر لوگلین نے آگے بڑھ کر فائیٹ ختم ہونے کا اشارہ کیا۔واضح رہے کہ دونوں باکسرز کے درمیان طویل تاخیر کے بعد ہونے والے اس مقابلے پر دنیا بھر سے شائقین کی نظریں جمی تھیں۔ اس فائٹ کے ٹکٹ 10 جنوری کو فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے اور صرف چند منٹ میں ہی ہزاروں ٹکٹ فروخت ہو گئے تھے۔اس سے قبل جمعے کے روز مانچسٹر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران عامر خان نے کہا تھا کہ وہ کیل بروک کو ہار کا مزا چکھائیں گے۔عامر خان نے یہ بھی کہا تھا کہ میں نے اپنے ذہن میں شکست ڈالی ہی نہیں کیوں کہ میں نے صرف جیتنا ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر وہ فائٹ ہار بھی گئے تو ان کا باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں لیکن شکست کے بعد سکائی نیوز سے بات کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ وہ اس بارے میں بہت غمزدہ ہیں۔40 فائیٹس بہت زیادہ ہوتی ہیں، دو ورلڈ ٹائٹل جیتنا، امریکہ جانا۔ مجھے اپنے خاندان کے ساتھ بیٹھنے کی ضرورت ہے لیکن میرے خیال میں میرا کرئیر اب اختتام کی طرف ہے۔عامر نے یہ بھی کہا کہ ان کی کھیل سے محبت اب پہلے جیسی نہیں رہی۔ پہلے جب میں رنگ میں ہوتا تھا تو مجھ میں بہت جوش ہوتا تھا لیکن اب ایسا نہیں۔ شاید یہ ایک اشارہ ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے