واشنگٹن، ماسکو (مانند نیوز ڈیسک) مشرقی یوکرین میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے روسی حملے  کے خدشات کومزید بڑھا دیا۔ روسی صدرولادیمیر پیوٹن نے اپنے ہنگامی امور کے وزیر کو حکم دیا کہ وہ یوکرین کی سرحد سے متصل علاقے روستوف کے لیے روانہ ہو جائیں، تاکہ   روس نواز باغیوں  کے انخلا کو منظم کرنے میں مدد ملے۔ساتھ ہی انہوں نے اپنے حکام کو حکم دیا کہ وہ ہر انخلا کرنے والے کو 10 ہزار روبل (تقریبا 130 ڈالر) کی ادائیگی کی جائے، جو جنگ سے تباہ شدہ ڈونباس میں اوسط ماہانہ تنخواہ کے نصف کے برابر ہے۔ ادھر وائٹ ہاس نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر ممکنہ حملے کے پیش نظر صدر جو بائیڈن نے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس  طلب کر لیا ہے۔ وائٹ ہاس کی ترجمان جین پساکی نے اتوار کو خبردار کیا کہ روس کسی بھی وقت یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے اور اسی معاملے پر غور کرنے کی غرض سے صدر جو بائیڈن نے قومی سلامتی کا اجلاس بلایا ہے۔خیال رہے کہ سنیچر کو روس کی سٹریٹیجک جوہری افوج نے جنگی مشق بھی منعقد کی تھی جس میں بلیسٹک میزائل بھی لانچ کیا گیا تھا۔ جبکہ دوسری جانب امریکہ نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین کی سرحد کے قریب تعینات روس کی فوج نے پیش قدمی کی ہے اور حملہ کرنے کے لیے تیار ہے۔یوکرین کے چند علاقوں میں روسی حمایت یافتہ باغیوں کے پرتشدد واقعات اور روسی فوج کی جانب سے حملے کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر یوکرین نے صدر ولادیمیر پوتن سے مسئلے کا حل تلاش کرنے کا کہا ہے۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سنیچر کو میونخ سکیورٹی کانفرنس کے اجلاس میں شرکت کے بعد اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کی درخواست کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے